ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ سے مزاکرات کیلئے اسلام پہنچ گیا

فوٹو : اسکرین شاٹ

اسلام آباد: ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ سے مزاکرات کیلئے اسلام پہنچ گیا، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں آنے والے وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اسلام آباد آمد پر ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نےتنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسپیکر محمد باقرقالیباف کی قیادت میں اسلام آباد پہنچنے والا ایرانی وفد تقریبا 70 افراد پر مشتمل ہے جس میں مرکزی مذاکرات کاروں کےساتھ ساتھ 26 رکنی ٹیکنیکل اور خصوصی کمیٹیوں کے افراد بھی شامل ہیں.

یہ کمیٹیاں معاشی، سکیورٹی اور سیاسی امور سے متعلق ہیں تاکہ اس انتہائی حساس مذاکرات میں بروقت مشاورت دے سکیں۔

وفد میں مختلف میڈیا سے تعلق رکھنے والی 23 رکنی میڈیا ٹیم بھی آئی ہے جبکہ دیگر میں پروٹوکول اور رابطہ کار ٹیمیں، مترجم اور سکیورٹی ٹیم شامل ہے.

Comments are closed.