ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں خاتون کے 8 بچے شہید ہوگئے

فوٹو : اسکرین شاٹ

تہران : ایران میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں خاتون کے 8 بچے شہید ہوگئے، سوشل میڈیا پر پاسداران انقلاب کی طرف سے خاتون کی جذباتی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل موسوی نے دکھی ماں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، ویڈیو میں بزرگ خاتون امریکی و اسرائیلی حملوں میں اپنے بچوں کو کھونے کا دکھ بیان کررہی ہیں۔

جنرل موسوی نے ویڈیو کے کپیشن میں امریکہ اور اسرائیل سے بدلہ لینے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملوں کا ضرور جواب دیا جائے گا۔

https://

دوسری جانب ایرانی دارالحکومت تہران کے مغرب میں ایک یتیم خانے پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے نے ایران کی فارس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ فاردیس میں نو تعمیر یتیم خانہ امریکی و اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں اب تک 230 بچے ہلاک، جب کہ 1800 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.