ایران امریکہ مزاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقات
فوٹو : پی آر
اسلام آباد: ایران امریکہ مزاکرات سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.
چیف آف ڈیفنس، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں
دونوں رہنماؤں نے اب تک حاصل ہونے والی کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا.
ملاقات میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھیں، قیادت نے تمام فریقین کی جانب سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا.
اس موقع پر اتفاق پاکستان دونوں جانب کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرتا رہے گا،وزیرِ اعظم نے اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کو سراہا اور ان کی امن کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کا اعادہ بھی کیا اور یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون اور اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Comments are closed.