ایرانی فوج کااسرائیل پر بہت بڑا حملہ، نقصانات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی

فوٹو : سوشل میڈیا

تہران : ایرانی فوج کااسرائیل پر بہت بڑا حملہ، نقصانات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی،ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی اس کارروائی کی تفصیلات دنیا کے سامنے لائی جائیں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا، تاہم اس کی نوعیت اور نقصانات سے متعلق مکمل معلومات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے بیان جاری کیا ہے کہ اس نے آپریشن ’رؤرنگ لائن‘ کے آغاز سے اب تک ایران سے منسلک بنیادی ڈھانچے کے 600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں تقریباً 2500 ہتھیار استعمال کیے گئے۔

اسرائیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سے زائد سیکیورٹی قیادت سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 150 سے زیادہ بیلسٹک میزائل اور 200 سے زائد ایرانی فضائی دفاعی نظام تباہ کیے گئے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا تھا.

Comments are closed.