ایرانی صدر اور شہباز شریف کا رابطہ، مسعود پزشکیان کی مزاکرات میں شرکت کی تصدیق
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ایرانی صدر اور شہباز شریف کا رابطہ، مسعود پزشکیان کی مزاکرات میں شرکت کی تصدیق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے بدھ کی دوپہر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے.
ٹیلی فونک گفتگو میں ایران نے 10 اپریل کو اسلام آباد میں تہران اور اور واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے مثبت سوچ کا اظہار کیا.
وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تقریباً 45 منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس ’خوشگوار اور دوستانہ گفتگو‘ کے دوران وزیراعظم نے ’ایرانی قیادت کی دانشمندی اور دور اندیشی کو سراہا‘ جنھوں نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔
دونوں رہنماؤں کی گفگتو کے دوران شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے اپنی تعظیم کا اظہار کیا اور ایران کی جانب سے رواں ہفتے کے اختتام پر اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کی پیشکش قبول کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اِس موقع پر صدر مسعود پزشکیان نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ایران اور امریکہ کے درمیان عارضی جنگ بندی کے قیام میں پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہا۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائز کے لیے ایرانی قیادت کی ذہانت کی تعریف کی اور امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آمادگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.