ایرانی حملوں میں اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، یواے ای وزارت دفاع

فوٹو : فائل

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے ایرانی حملوں میں اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، یواے ای وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے اب تک 167 میزائلوں اور 541 ایرانی ڈرونز سے نمٹا ہے۔

ان ڈرونز میں سے 35 ملک کی حدود میں گرے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 58 معمولی زخمی ہونے۔وزارت کا کہنا ہے کہ وہ ہائی الرٹ پر ہے اور کسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

وزارت دفاع کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اتوار کو مسلح افواج نے 20 بیلسٹک میزائل اور311 ڈرون طیارے مار گرائے۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ اتوار کے روز ایران سے فائر کئے گئے 8 بیلسٹک میزائل سمندر میں گرے جبکہ اماراتی دفاعی نظام نے 2 کروز میزائل مار گرائے ہیں۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کے روز ایران کے21 ڈرون طیاروں نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 3 ایشیائی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 58 اماراتی اور غیرملکی شہری معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ نے ملک کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حملوں کے آغاز بعد سے اس کے ایئر ڈیفنس نے 97 بیلسٹک میزائلوں اور 283 ایرانی ڈرونز کا روک کر تباہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی نے کویتی وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خطے میں جاری پیش رفت کے درمیان ایک شخص ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Comments are closed.