ایبٹ آباد، خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش

46 / 100

ایبٹ آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) ایبٹ آباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زچہ و بچوں کی صحت اچھی ہے.

ایک ہی وقت میں 7 بچے پیدا ہونے کا واقعہ خیبرپختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں پیش آیا اور اللہ نے والدین کو ایک ساتھ 7 بچوں سے نواز دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں 34 سالہ خاتون کے ہاں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی، پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے خاتون اور تمام بچوں کو صحت مند قرار دیا.

بتایا گیا ہے کہ نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں جبکہ خاتون کی پہلے بھی 2 بیٹیاں ہیں۔ ایک ساتھ 7 بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع بٹگرام سے ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اور نرسنگ کا عملہ اپنے اسپتال میں اس غیر معمولی خبر کے بعد ماں اور اس کی صحت برقرار رکھنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں.

دوسری طرف فیملی بھی لوگ بہت خوش ہیں اور مبارکبادیں وصول کررہے ہیں والدہ کا موقف ابھی سامنے نہیں آسکا تاہم رشتہ داروں کے مطابق وہ بھی خوش ہے.

Comments are closed.