اپنی بیوی کو ماسٹرز کے لیے یونیورسٹی چھوڑنے جاوٴں گا،اکشے کمار

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے مزید تعلیم کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

اکشے کمار نے خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو کالج چھوڑنے جاتے ہیں اور میں اپنی بیوی کو ماسٹرز کے لیے یونیورسٹی چھوڑنے جاوٴں گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے ماسٹرز کے لیے ‘فکشن رائٹنگ’ کے کورس کا انتخاب کیا ہے۔اکشے کمار کو ان کے دونوں بچوں آروو اور نتارا کے ہمراہ اپنی اہلیہ کو لندن چھوڑنے جانے کے لیے ممبئی ائرپورٹ پر دیکھا گیا۔

اکشے کمار اپنی 55 ویں سالگرہ کے لیے 9 ستمبر تک لندن میں ہی مقیم ہوں گے اور اس کے بعد وہ واپس بھارت آجائیں گے جب کہ ٹوئنکل کھنہ ماسٹرز مکمل ہونے کے بعد انڈیا لوٹیں گی۔

واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں ‘مسز فنی بونز، پاجاماز آر فورگیونگ اور دی لیجنڈ آف لکشمی پرساد’ شامل ہیں۔

Comments are closed.