انگلینڈکے دورہ پاکستان اور 7 میچز کا شیڈول جاری کردیاگیا

55 / 100

لاہور: انگلینڈکے دورہ پاکستان اور 7 میچز کا شیڈول جاری کردیاگیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کیا۔

سات میچزکیٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1554391462988730368?t=aLRYmtph5ipAOzsMcKF8qQ&s=19

انگلیڈ کے ساتھ بقیہ تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد مہمان ٹیم واپس چلی جائے گی دونوں سائیڈز 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں پاکستان آئے گی۔

شیڈول:

20 ستمبر، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
22 ستمبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
23 ستمبر، تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
25 ستمبر، چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
28 ستمبر، پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
30 ستمبر، چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
2 اکتوبر، ساتواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور

Comments are closed.