امریکہ ہاری ہوئی جنگ ٹیبل پر جیتنے کا خواہاں، 15 نکاتی مطالبات،رجیم چینج کر دی، ٹرمپ

فوٹو : فائل

اسلام آباد: امریکہ ہاری ہوئی جنگ ٹیبل پر جیتنے کا خواہاں، 15 نکاتی مطالبات،رجیم چینج کر دی، ٹرمپ کا اعلان ،امریکی صدر ڈونلڈ کا کہنا ہے ایرانی قیادت کو مار دیا ہے اب ہم ایران میں صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں، جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس بات پر راضی ہے کہ کبھی نیوکلئیر ہتھیار نہیں بنائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران اس بار سمجھداری سے بات کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، ایران میں اب کوئی قیادت باقی نہیں ہے، اب ہم صحیح لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم نے ایران کی نیوی، ائیر فورس تباہ کر دی ہے، ہم نے ان کی قیادت ختم کر دی ہے، یہ رجیم چینج ہے، انہوں نے ہمیں ایک تحفہ بھیجا جو کل مل گیا، ایران نے ہمیں تیل اور گیس سے متعلق بہت بڑا تحفہ دیا ہے، ہم تہران میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 15 نکاتی منصوبے میں کہا گیا ہے کہ ایران کو خطے میں پراکسیز کو فنڈنگ بند کرنا ہوگی اور آبنائے ہرمز میں آزاد میری ٹائم زون قائم کیا جائے۔

امریکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور قطر ایران کے معاملے میں بہت بہترین رہے، ایران میں اب نئی قیادت ہے دیکھتے ہیں کہ وہ کیسا کام کرتے ہیں، ایران کی نئی قیادت معاہدہ کرنے جا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات چیت میں نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر بھی شریک ہیں،

امریکہ نے جنگ سے قبل کے مزاکرات کی طرح اس دفعہ بھی مزاکرات کے ساتھ ساتھ جنگ کی بھی پیش بندی کی ہوئی ہے اور
ایران کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے لیے پینٹاگون نے 3 ہزار فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82 ویں ایئربورن کمبیٹ بریگیڈ ایمرجنسی ریسپانس فورس ہے، اس بریگیڈ کو ڈویژن ہیڈکوارٹرز کے ساتھ تعینات کیا جاسکتا ہےامریکا نے اسی لیے جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیج دیا تاکہ دباو بھی بڑھا سکے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ نیطنز، اصفہان اور فردو کے جوہری پلانٹس کو بھی ختم کیا جائے، جبکہ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے جنگ بندی مہینہ بھر کی ہو تاکہ ایران کے ساتھ 15 نکاتی معاہدے پر بات ہوسکے.

Comments are closed.