امریکہ ایران مزاکرات ،غیر یقینی کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف کی ضروری اقدامات کی ہدایت
فوٹو : فائل
اسلام آباد: امریکہ ایران مزاکرات ،غیر یقینی کے باوجود وزیراعظم شہبازشریف کی ضروری اقدامات کی ہدایت سامنے آئی ہےوزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ایران اور امریکا مذاکرات کی ممکنہ میزبانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایات کردی۔
مشرق وسطی کی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں اعلیٰ عسکری قیادت، وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ ایران امریکا جنگ ختم کرانے کے لئے پاکستانی کی سفارتی کاوشوں اور پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں خلیجی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی پر بھی غور کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکاء کو پاکستان کی اب تک کی سفارتی کاوشوں پر بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
الٹی میٹم پر ٹرمپ کا یوٹرن ، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ موخر کر دیا
نجی ٹی وی سمانیوز کی نے ذرائع کا حوالہ دے کرریورپ کیا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کےلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، فریقین کے رضامند ہونے کی صورت میں پاکستان میزبانی کے لیے تیار ہے،وزیراعظم، عالمی سطح پر تنازع کے حل کیلئے پاکستان کا کردار تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف صدر آصف زرداری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی آج رات صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا ایوان صدر جانے کا پلان ہے، خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
امریکہ کے ساتھ مزاکرات کیلئے ایران نے 6 اسٹریٹیجک شرائط پیش کردیں
واضح رہے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ مزاکرات اور الٹی میٹم پانچ دن کےلئے موخرکرنے کے دعوے کے باوجود ایران نے کسی بھی طرح کے براہ راست رابطے کی نفی کی ہے تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رابطہ پاکستان ،مصراورترکیہ کے ذریعے ہوا ہے مگرمنگل کو ابھی اسرائیل اورایران نے ایک دوسرے پر حملوں کاسلسلہ جاری رکھا ہے۔
Comments are closed.