امریکا اپنی خارجہ پالیسی کا کنٹرول کھو چکا ہے،اسرائیل نے ٹرمپ کو جنگ میں پھنسا دیا
فوٹو : فائل
عمان : امریکا اپنی خارجہ پالیسی کا کنٹرول کھو چکا ہے،اسرائیل نے ٹرمپ کو جنگ میں پھنسا دیا، یہ تجزیہ عمانی وزیر خارجہ بدر البدیسی نے کیا ہے ایک آرٹیکل میں انھوں نے ان محرکات کا ذکر کیا ہے جس کی وجہ سے معاہدے کے قریب پہنچ کر ایران پر جنگ مسلط کر دی گئی.
بدر البدیسی نے امریکی اخبار میں لکھے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ ایران جنگ تباہ کن اور اندازے لگانے کی بڑی غلطی ہے، حوصلہ افزا بات چیت کے چند گھنٹوں بعد ہمیں حیرت نہیں جھٹکا لگا، کیونکہ امریکا اور ایران امن کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے۔
Oman’s constructive neutrality compels us to speak our mind to all in pursuit of peace. This article in the Economist seeks to contribute to a serious conversation about solutions. https://t.co/SnDodzDE3K
— Badr Albusaidi – بدر البوسعيدي (@badralbusaidi) March 19, 2026
عمان کے وزیر خارجہ نے لکھا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ میں دوسری مرتبہ امریکا اور ایران، ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن پھر اچانک ایران پر حملہ کر دیا گیا۔
ا نہوں نے تحریر کیا کہ تاہم 28 فروری کو تازہ اور سب سے اہم مذاکرات کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل اور امریکا کی جانب سے کیے گئے فوجی حملے نے اس ممکنہ امن کو شدید دھچکا پہنچایا.
Comments are closed.