اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکہ،24 افراد جاں بحق، 101 زخمی ہونے کی تصدیق

اسلام آباد میں دہشتگردی

فوٹو : فائل

اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں دھماکہ،24 افراد جاں بحق، 101 زخمی ہونے کی تصدیق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کی گئی ہے،زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے بعد ہوا جس کے بعد ہر طرف کھلبلی مچ گئی.

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ انتظامیہ کی جانب سے 24 افراد کے جاں بحق ہونے اور101 افراد کو اسپتال منتقل کئے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 70 افراد کو پمز اور 15 افراد کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا۔

شہرکے مختلف اسپتالوں میں یہ 101 زخمی منتقل کئے گئے ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اورخدشہ ہے کہ اموات کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

اسلام آباد میں یہ دھماکہ ترلائی کلاں امام بارگاہ میں ہوا، زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے.

 ابتدائی طورپرذرائع سے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع تھی تاہم اب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تصدیق اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔.

ہسپتال ذرائع ہسپتالوں میں لائے گئے متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، بتایا جاتا ہے کہ نماز جمعہ امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے خودکش بمبار کو پہلے ہی دیکھ کر روکنے کی کوشش کی گئی جس پہ وہ پھٹ گیا-

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ دھماکا ہوا، ذرائع کا بتانا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا خودکش معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جاری

نوٹ : یہ ابتدائی اطلاعات ہیں مزید تفصیلات آرہی ہیں.

Comments are closed.