الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

فوٹو : پی آر

اسلام آباد : الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا،الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول اسلام آباد فاونٹین ہیڈ کیمپس ایچ الیون میں سالانہ “اینول ڈے” کی پر وقار تقریب مورخہ 16 تا 22 دسمبر نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی۔

اس سال کی تقریب کا مرکزی موضوع تھا۔ "محمد صَلَّى اللّٰہ علیہ والہ وسلم — پہچانیے، محبت کیجیے، پیر وی کیجیے”
موضوع کے تحت طلبہ نے سیرتِ نبو ی ﷺکے مختلف پہلوؤں پر مبنی مؤثر رول پلے، ڈرامائی مناظرا ور مکالمے نہایت دلکش اور خوبصورت اندا ز میں پیش کیے۔

ہر پیشکش میں کردا ر سازی، اخلاقیات ا ور عملی زندگی کے لیے رہنمائی کے پہلو نمایاں تھے جنہیں شرکا نے بے حد پسند کیا۔
۔ تقریب میں معزز مہما نانِ خصوصی، نمایاں شخصیات، والدین ا ور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ا ور طلبہ کی محنت کو بھرپور سراہا۔

مہمانِ خصوصی ترکیہ کے سفیر محمت توران نے اپنے خطاب میں کہاکہ الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ا یک ایسا ادا رہ ہے جہاں جدید تعلیم ا ور دینی تربیت نہایت خوبصورتی سے یکجا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ایسے ادا رے نوجوا ن نسل کی فکری، اخلاقی ا ور سماجی تعمیر میں بنیادی کردا ر ادا کر رہے ہیں۔

 انھوں نے کہا الہدیٰ انٹر نیشنل اسکول کا تعلیمی ڈھانچہ اپنی نوعیت کا منفرد نظام ہےجہاں کردا ر سازی، اقدا ر، تربیت ا ور اعلیٰ معیارِ تعلیم کو یکساں اہمیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو “سیرتِ نبویؐ کی حقیقی روح کے عکاس” قرا ر دیا۔

دیگر معزز مہمانوں نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا ا ور ایسی تقریبات کو بامعنی ا ور پر اثر قرا ر دیا نیز ایسی پیشکش کو دینی ا ور دنیاوی رہنمائی کا ذریعہ بنانے پر اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کے دوران ڈائریکٹر ا ہلُدیٰ انٹر نیشنل سکول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادارے کے وژن ا ور مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا” ہمارا مقصد طلبہ کو ایسی تعلیم فراہم
کرنا ہے جو انہیں علمی ا ور عملی میدان میں مضبوط ا ور دینی اعتبار سے باشعور بنائے ہم جدید تعلیم ا ور مستند دینی علم کے امتزاج کے ساتھ ایسے نوجوان تیار کرنا چاہتے ہیں.

الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول میں تقریب

جو نوجوان باعمل مسلمان ا ور ذمہ دا ر شہری بن سکیں۔” انہوں نے بتایا کہ الہدیٰ کا مشن ہے”قرآن سب کے لیے۔۔۔۔ ہر ہاتھ اور ہر دل میں”
انہوں نے مزید کہا کہ اینول ڈے کا مقصد طلبہ کو تخلیقی سوچ، خود اعتمادی، ٹیم ورک ا ور عملی مہارتوں کے ذریعے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دینا ہے ا ور انہیں اس راستے پر گامزن کرنا ہے جہاں محبتِ رسول ﷺ کردا ر ا ور عمل میں جھلکتی ہو۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی نے طلبہ کی بہترین پیشکش، اساتذہ کی محنت ا ور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک نہایت معیاری ا ور مؤثر تربیتی پروگرا م قرا ر دیا۔

Comments are closed.