افغان کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئی سی سی کی وارننگ

45 / 100

دبئی ( ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو وارننگ دی ہے کہ وہ طالبان کا جھنڈا استعمال نہ کرے اگر ایسا کیا تو اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

افغانستان کی مخالف کرنے والے ممالک نے کرکٹ میں بھی اپنا اثرو رسوخ دکھانا شروع کردیاہے اور آئی سی سی کی وارننگ اسی سلسلہ کی کڑی ہے ورنہ جھنڈا کون سا ہوگا یہ کسی بھی ملک نے خود فیصلہ کرنا ہوتاہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو نصیب زردان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ افغان ٹیم اب طالبان کے جھنڈے تلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی۔

افغانستان کی ٹیم نے طالبان کے جھنڈے تلے ورلڈ کپ میں حصہ لینا چاہا تو آئی سی سی کی جانب سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی نے نومبر میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں بھی افغانستان کی رکنیت کے حوالے سے بات چیت کرنی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای میں شیڈول ہے اور جس میں افغانستان کا 25 اکتوبر کو میچ کھیلنا ہے ، طالبان کہ راستہ روکنے میں ناکامی پر مخالف قوتوں نے کرکٹ ٹیم کو نشانے پر رکھ لیاہے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت ایک حقیقت ہے اس حقیقت کو تسلیم کئے جانے کے سوا کو چارہ نہیں ہے جھنڈا کون سا ہوگا یہ افغانستان نے فیصلہ کرنا ہے لیکن کرکٹ پر اجارہ داری کے باعث یہ فیصلہ افغان ٹیم پر ٹھونسا جارہاہے۔

Comments are closed.