افغانستان میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2400 ہوگئی
فوٹو: فائل
کابل:افغانستان میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2400 ہوگئی، گذشتہ روز آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.
کابل سے افغان حکام کے مطابق زلزلے سے 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والی اموات میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ ملبہ ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان حکام کے مطابق زلزلے سے ڈیڑھ ہزار مکانات تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں، ملک کے مغربی صوبے ہرات میں گذشتہ روز 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Video: Nayeb Rafi village, in northern Zenda Jan district in Herat province, has the most losses from the earthquake, locals said, adding that the village was entirely destroyed and almost 80 percent of its residents were killed.#TOLOnews pic.twitter.com/3Rx16uMcX3
— TOLOnews (@TOLOnews) October 8, 2023
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی افغانستان تھا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے ہیں جہاں جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے.
Comments are closed.