افغانستان لڑائی، 3دن کے دوران27بجے ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
کابل(ویب ڈیسک )اقوام متحدہ نے افغانستان میں جھڑپو ں کے دوران بچوں کی اموات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران جھڑپوں میں 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں گزشتہ 3 روز سے جاری لڑائی میں اب تک 27 بچے ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ جھڑپوں کے دوران صرف قندھار میں 20 بچے مارے گئے جب کہ 130 کے قریب زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خوست اور پکتیا میں 7 بچے جان سے گئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں آئے روز ظلم و بربریت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور یہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد کا واضح ثبوت ہے، اس کے علاوہ مسلح گروہوں کی جانب سے کم عمر بچوں کو تیزی سے اپنے ساتھ شامل کیا جارہا ہے۔
اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے افغان امور کے ماہر فرید خٹک کا کہناہے کہ اسی افغانستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فائرنگ اور بمباری میں شادی اور جنازوں کی تقریبات میں ہزاروں کی اموات بھی ہوتی رہی ہیں جب کہ فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں بچوں کے قتل عام پر ایسی رپورٹس کبھی فوری سامنے نہیں آئیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی ضلع باجوڑ میں مشرف دور میں امریکہ کے حملے میں ڈمہ ڈولا کے مدرسے میں 83بچے جاں بحق ہو گئے تھے جن پر آوازبلند کرنے کیلئے کوئی عالمی ادارہ سامنے نہیں آیا تھا لیکن افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاکے بعد یہ اعدو شمار جاری ہونے لگے ہیں۔
Comments are closed.