اسٹریلیا کا ،روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ، منسوخ کرنا اشتعال انگیزی ہے، چین
کنبیرا: چین نے اآسٹریلوی حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ منسوخی کواشتعال انگیز قدم قرار دیاہے۔
آسٹریلیا میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں اس اقدام کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی حکومت چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے مخلص نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی وجہ سے آسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر طے شدہ منصوبہ منسوخ کرکے چین کے خلاف بغیر کسی وجہ کے اشتعال انگیز قدم اٹھایا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ مارس پائن نے ریاست وکٹوریہ اور چین کے ساتھ ہونے والے بیلٹ اور روڈ منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اسٹریلوی وزیر خارجہ نے کہا کہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت ریاست وکٹوریہ کے چین بلکہ ایران اور شام کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو بھی منسوخ کردیا جائے گا ۔
ان معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات بتانے ہوئے اسٹریلوی وزیر خارجہ نے موقف اپنا یا کہ یہ معاہدے آسٹریلوی خارجہ پالیسی کے منافی ہیں تاہم معاہدوں کی منسوخی کا مقصد چین سے لڑائی نہیں۔
Comments are closed.