اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ کردیا
ہیوی ویٹ اعظم کا لاٹھی چارج
فوٹو : پی ایس ایل
راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 19ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو ہرا کر ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ کردیا، کنگز کو 6 وکٹ سے شکست ہوئی ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ کراچی کنگز کا پی ایس ایل 8 کا سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 میچز میں سے 4 میں فاتح رہی جبکہ اسے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، یوں پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 8 پوائنٹس ہیں۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1631713697109352448?t=FgMVCa6BZO61BmRpYdPdHQ&s=19
کراچی کنگز جس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 کا بڑا ہدف دیا تھا، لیکن وہ اس کا دفاع کرنے میں ناکام ثابت ہوئی اور میچ 4 گیندوں قبل ہی ختم ہوگیا۔
عماد وسیم کے 92 رنز کی بدولت بڑا اسکور بنانے والی کراچی کنگز ایونٹ میں 8 میچز کھیل چکی ہے، اسے صرف 2 کامیابی ملی جبکہ 6 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اعظم خان نے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ فہیم اشرف 41 اور ایلکس ہیلز 34 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔
یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 4 وکٹ پر 204 رنز بنائے اور فتح اپنے نام رقم کرلی۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اسکور بورڈ پر مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 201 کا مجموعہ سجایا۔
A͛͛͛Z͛͛͛A͛͛͛M͛͛͛,͛͛͛ ͛͛͛A͛͛͛Z͛͛͛A͛͛͛M͛͛͛!͛͛͛ ͛͛͛
Pindi crowd cannot stop cheering! #SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #IUvKK pic.twitter.com/wwpVcDUhv3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 3, 2023
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم 54 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی طرف سے بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
عماد وسیم کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، وہ پی ایس ایل 8 میں 329 رنز بنا چکے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان 30، ایڈم روسینگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک 12 اور شرجیل خان 8 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کَرن نے 2، فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.