اسلام آبادمیں دہشتگردی،کسی کوشرپسندی بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزیراعظم
صدرآصف زرداری کی مذمت
فوٹو : فائل
اسلام آباد : اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش دھماکے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیراعظم نے اسلام آبادمیں دہشتگردی پر کہا کسی کوشرپسندی بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم کا دوٹوک موقف، کہا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدرمملکت آصف علی زردری نے اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہیں۔ صدرِ مملکت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے اس بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی ترلائی میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گرد کارروائیاں ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کے فوری تعین کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ ملک میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم کا دو ٹوک موقف۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور وزیرِ صحت کو حکم دیا کہ وہ خود علاج معالجے کے عمل کی نگرانی کریں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔
اسلام آبادمیں دہشتگردی،کسی کوشرپسندی بد امنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ، وزیراعظم
Comments are closed.