اسرائیل کا جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں "سیکیورٹی بفر زون” قائم کرنے کا اعلان
فوٹو : فائل
بیروت : اسرائیل کا جنوبی لبنان کے بڑے حصے میں "سیکیورٹی بفر زون” قائم کرنے کا اعلان ،اسرائیل کے وزیر دفاع کیٹس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی بفر زون قائم کرنے کا مقصد حزب اللّٰہ کے حملوں کو روکنا ہے۔
بفر زون پر جواز پیش کرتے ہوئے کیٹس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج دریائے لیتانی کے قریب اہم پل تباہ کر چکی ہے، جبکہ بے گھر لبنانی شہریوں کی واپسی کو سیکیورٹی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔
حالیہ حملوں میں ایک ہزار سے زائد لبنانی ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جس سے غزہ کے بعد لبنان میں بھی انسانی بحران سنگین ہو گیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کے صدرجوزف عون نے اس اقدام کو "اجتماعی سزا” قرار دیا ہے، جبکہ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔
یہ پیش رفت خطے میں ایک اور جنگ کا خطرہ بڑھا رہی ہے اور یہ اسرائیل کو اس لیے سوٹ کرتی ہے کہ ایران جنگ کی بنسبت لبنان میں اسے ایرانی طرز کی مزاحمت یا جوابی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے.
Comments are closed.