اداکارہ دیدار نے ریشم کے بارے میں کیا ریمارکس دیئے، نواں رولا پے گیا

فوٹو : سوشل میڈیا

لاہور: اداکارہ دیدار نے ریشم کے بارے میں کیا ریمارکس دیئے، نواں رولا پے گیا، اداکارہ نرگس کی بہن اور معروف سابقہ اداکارہ و رقاصہ دیدار نے اداکارہ ریشم کے خلاف سخت الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

دیدار نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے عید اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے ساتھی اداکارہ ریشم پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے ریشم کو ایک ”منفی اداکارہ“ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ حقیقی زندگی میں بھی نہایت منفی سوچ کی مالک ہیں۔

اداکارہ دیدار کا کہنا تھا، ’ریشم نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ منفی کردار ادا کرنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کئی لوگوں کے گھر اور زندگیاں برباد کی ہیں۔‘

انہوں نے ریشم کے موجودہ دوستوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بچ کر رہیں اور خود کو محفوظ رکھیں، دیدار کے مطابق ان کا ریشم کے ساتھ ذاتی تعلق بھی رہا ہے جو کئی سالوں پر محیط تھا، مگر بعد میں انہیں ایک تلخ تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔

انہوں نے ریشم کی فلاحی سرگرمیوں اور کھانا پکانے کے شوق کا ذکر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ، ’میں ان کے کھانے پکانے اور خیراتی کاموں کی حقیقت سے واقف ہوں اور مجھے ڈر ہے کہ جس طرح وہ دوسروں کے لیے کھانا بناتی ہیں، کہیں ایک دن خود ہی اس میں نہ گر جائیں۔‘

فلم ’چوڑیاں‘ سے شہرت پانے والی دیدار ماضی میں پنجابی فلموں اور تھیٹر کی ایک نمایاں فنکارہ رہی ہیں، جبکہ ریشم بھی پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

دیدار نے شادی کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ دیدار کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کے ہمراہ مبینہ طور پر مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی خبروں میں رہی تھیں۔

Comments are closed.