اب کوئی خطر ہ نہیں؟ حفیظ کا طنز،انگلینڈ پی سی بی کا ساتھ دے ، آفریدی

55 / 100

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کی واپسی کے معاملے پر پی سی بی کاساتھ دینا چایئے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ یہ انگلش کرکٹ بورڈ کا پاکستان کا ساتھ دینے کا وقت ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلش بورڈ کو ناصرف الفاظ بلکہ اپنے عمل سے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دینا چاہیے۔

http://

شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سر چکرا دینے والے فیصلے کے باوجود پاکستان دورے کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی صورتحال میں انگلش بورڈ کو کورونا کی بدترین صورتحال میں پاکستان کے گزشتہ برس کے دورے کو یاد رکھنا چاہیے۔

دوسری طرف قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کیوی ٹیم کی وطن واپسی پر طنزیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ حیرت ہے، وہی راستہ، وہی سکیورٹی، مگر آج کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محمد حفیظ نے اس موقع پر سکیورٹی کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو باحفاظت ایئرپورٹ پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

http://

Comments are closed.