آرمی چیف اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے، پاکستان میں ہر بچے کا محفوظ ہونا اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں۔


انھوں نے کہاانسداد پولیو مہم کی کامیابی موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے باعث ممکن ہے، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے، جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔

بل گیٹس نے کورونا کے باوجود پولیو مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

Comments are closed.