آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال، تہران میں ملبہ ہٹانے کا کام شروع
فوٹو : فائل
اسلام آباد: آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال، تہران میں ملبہ ہٹانے کا کام شروع ہو چکا ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مزاکرات میں بھی مثبت پیش رفت ہوگی.
آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے گذشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے دوران عالمی معیشت پر بڑھنے والا دباؤ اب کم ہونا شروع ہو سکتا ہے، آبی گزر گاہ کے بند ہونے کے باعث تیل، قدرتی گیس اور کھاد کی تیاری کے لیے درکار کیمیکلز کی ترسیل میں عالمی سطح پر کمی کے انتہائی تباہ کن اثرات دیکھنے کو آئے ہیں.
ایران کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک طریقۂ کار اور شرائط طے کرنا چاہتا ہے، جسے وہ ایک باقاعدہ پروٹوکول قرار دیتا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے مزید محفوظ آمدورفت ممکن ہو گی، جو ایران کی مسلح افواج کے ساتھ ہم آہنگی اور ان کے بقول ’تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے‘ انجام دی جائے گی۔
خبررساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد تہران میں صفائی اور تعمیر نو کے ابتدائی مراحل کا آغاز ہو گیا ہے۔
تسنیم نے تہران کے ایک ضلعی میئر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ شہر میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا سڑکوں پر پھیلا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور سڑکیں دوبارہ کھولی جا رہی ہیں.
Comments are closed.