آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کھلاڑی کہا ں موجود کہاں غائب

58 / 100

فوٹو : فائل

دبئی( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑی کہا ں موجود کہاں غائب ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری رینکنگ کے مطا بق پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کی پہلی اور دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی کیٹیگری ہے اس میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا پہلا نمبر ، پاکستان کے شاداب خان کا دسواں اور شاہین شاہ آفریدی کا12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغان ٹیم کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن ہے، اس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑ ی موجود نہیں ہے ۔

ٹیسٹ پلئیرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، اس فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ کا دوسرا اور آسٹریلیا کے اسٹیواسمتھ کا تیسرانمبر ہے ۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی نویں پوزیشن برقرار جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں تاہم اس کے علاوہ پاکستا ن کا کوئی کھلاڑ ی اس لائن میں نہیں آ یا ہے۔

http://

ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا،بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر جبکہ جنوبی افریقا کے گیسو رباداتین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے۔

ایک روزہ میچز کی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور بھارت ہی کے روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔

آ ئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کے فخر زمان نویں اور امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، ان کے علاوہ پاکستان کا کو ئی کھلاڑی اوپر نہیں ہے۔

http://

ایک روزہ میچز میں بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پہلی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور افغانستان کے راشد خان چار درجے ترقی کے بعد نویں پوزیشن ہے۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی 14 ویں نمبر پر ہیں جبکہ ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

Comments are closed.