آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ، پولنگ ڈے تجویز
فوٹو: فائل
اسلام آباد: آئندہ عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ، پولنگ ڈے تجویز ،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول 30 نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن حتمی حلقہ بندیوں کے ساتھ انتخابی شیڈول جاری کریگا،حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے 28 جنوری کو پول ڈے مقرر کرنے کا امکان، عام انتخابات 28 جنوری بروز اتوار کرانے کی تجویز الیکشن کمیشن دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق28 جنوری 2024 کی تاریخ چھٹی اور زیادہ ٹرن آوٹ کےلئے تجویز کی گئی ہے گئی،الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں تیز کردی ہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں تیز کردیں۔
Comments are closed.