Browsing Category
نیشنل
ڈانس پارٹی میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد زندگی کی بازی ہار گئے
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف الیون 2 میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف الیون ٹو میں واقع الصفاء ہائٹس میں 2 خواتین اور ایک مرد نے ڈانس…
کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا، عالیہ حمزہ
فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکو مت کی چیخیں بتا رہی ہیں بہت سی رکاوٹوں کے باوجود عوام کو روک نہیں سکے۔ کسی بھی وقت اس تحریک کا آغاز ہوگا جس کا رخ اڈیالہ کی طرف ہو گا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی…
وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیہ پرمدعو کرلیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو رات کے کھانے پر دعوت پر بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف) کو بھی عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم جے یو آئی نے ابھی…
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے معذرت کرلی۔
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
صحافی…
سپریم کورٹ سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ،مقدمہ درج
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان سے 2 کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن…
وانا رستم بازار میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ، 12 افراد زخمی
فائل:فوٹو
جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں کریکوٹ روڈ پر پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش…
تحریک انصاف جلسہ،ضلعی انتظامیہ کا کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کل ہونیوالے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کی مختلف سڑکوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز…
کے پی حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا
فائل:فوٹو
پشاور: تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے کل اسلام آباد میں جلسے کے ہر صورت انعقاد کے لئے پلان اے، بی اور سی تیار کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنماوٴں کا فیصلہ ہے کہ جلسہ اس بار کسی کی ہدایت پرمنسوخ یا ملتوی نہیں کیا جائے گا۔…
پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کاموقف
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان کے سمندر میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے جیولوجیکل سروے کیا گیا، سروے کے دوران سمندر سے لیے گئے ڈیٹا کا مطالعہ کیا…
چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد دارالحکومت میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان ذاتی مفادات اور تعصبات کو ترک کر کے قومی مفادات کو ترجیح…
ضلع مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارج خودکش بمبارواصل جہنم
فائل:فوٹو
راولپنڈی: ضلع مہمند میں خوارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق 6 ستمبر کو صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش کی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہے…
قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد میں پْرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم…
القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا، بیرسٹر گوہر
فائل:فوٹو
اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ 2 کیس آج ختم ہوگیا القادر ٹرسٹ کیس بھی ختم سمجھیں۔ القادرٹرسٹ کیس میرٹ پر ختم ہونا چاہیے اور توشہ خانہ ٹو چل ہی نہیں سکتا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو…
چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار،عدالت کاعہدے سے ہٹانے کا حکم
فائل:فوٹو
لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دیکر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست کو منظور کر…
اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مصروف ترین کاروباری مرکز کے قریب فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
آئی ایٹ مرکز کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ…
یوم دفاع ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستانی قوم کے لئے ایک قابل فخر قومی دن یوم دفاع ملک بھر میں آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پوری قوم نے اپنے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آج ہی کے دن 1965ء میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار…
جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا،عمران خان
فوٹو: فائل
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا،عمران خان کا کہناہے مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت کیسے کی؟
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل…
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر
فائل:فوٹو
اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کر دیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔صدرِ مملکت آصف زرداری نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تعیناتی کی…
حکومت اور اپوزیشن کا مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:حکومت اور اپوزیشن نے مشترکہ وفد بناکر مستعفی رکن اسمبلی اختر مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان سے منتخب ایم این اے اختر مینگل کے استعفیٰ کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسپیکر کے چیمبر ملاقات ہوئی جس…
پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا
فائل:فوٹو
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے…