پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 164 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

فوٹو : آئی سی سی ٹوئٹر

کرائسٹ چرچ : پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 164 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے،2 اوور میں 19 رنز بنے ہیں، رضوان 10 اور بابراعظم 9 رنز پر کھیل رہے ہیں.

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163رنز بنائے، کیوی کپتان ویلیمسن 59 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے.

پاکستان کی طرف سے حارث روف اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب اور نواز کو ایک ایک وکٹ ملی. فاسٹ بولر محمد حسنین کی جگہ آج حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

واضح رہے فائنل سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ 2 بار آپس میں مدمقابل آئے، پہلے میچ میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی تو دوسرے میچ میں کیویز نے اپنی ہار کا بدلہ لیا

Comments are closed.