مسلم لیگ ن اور ق کا اتفاق رائے، نکاح فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار
فائل:فوٹو
لاہور: پنجاب میں مسلم لیگ ن اور ق کا اتفاق رائے، نکاح فارم میں ختم نبوت کا حلف لازمی قرار دے دیا گیا، حکومت پنجاب نے متفقہ قانون سازی کر لی ۔ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے مشترکہ طور پر…
قومی سلامتی کمیٹی کا نیکٹا فعال کرنے، سی پیک سکیورٹی یقینی ،سوات صورتحال کاجائزہ
اسلام آباد:قومی سلامتی کمیٹی کا نیکٹا فعال کرنے، سی پیک سکیورٹی یقینی ،سوات صورتحال کاجائزہ، نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کیاگیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس…
پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان، پرویزالہیٰ نے وعدہ نبھا دیا
لاہور: پنجاب میں 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان، پرویزالہیٰ نے وعدہ نبھا دیا، وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے پنجاب میں انتظامی لحاظ سے 5 نئے اضلاع بنانے کا منظوری دے دی۔
نئے اضلاع کےحوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نےبریفنگ میں بتایا کہ…
اسلامو فوبیا پر اہل مغرب کو اپنی سوچ کشادہ کرنے کی ضرورت ہے
اسلام آباد : رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے اہل قلم اور دانشوروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اسلامو فوبیا پر اہل مغرب کو اپنی سوچ کشادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات…
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا تحریری فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کا اکثریتی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا ہے جو 95 صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلے کا…
وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ ہائیکورٹ نے معطل کردیئے
راولپنڈی: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ ہائیکورٹ نے معطل کردیئے، رانا ثناللہ کی گرفتاری کےلئے کسی قسم کی کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر تمام اقسام کی کارروائی سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ…
میاں جاوید لطیف کی 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو لاہور اور پشاور میں درج مقدمات میں گرفتار سے روک دیا ہے۔
عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو تمام…
امریکہ ،مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
فائل:فوٹو
واشنگٹن: امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے تفریح مقام پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت پانچ افراد کوہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے دارالحکومت رالی کے ہائکنگ ٹریل پر پیش…
کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.89 روپے فی یونٹ کمی،ملک بھر کے لیے 19 پیسے اضافے کی منظوری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 4.89 روپے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اورساتھ ہی ملک بھر کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4روپے 89 پیسے فی یونٹ…
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا ایک اور مسجد پر دھاوا،توڑ پھوڑ
فائل:فوٹو
نئی دہلی: مودی سرکار نے کھلی چھوٹ دیدی، بھارت میں ہندو انتہاپسند غنڈوں نے ایک اورمسجد پر دھاوا پرتوڑ پھوڑ کی اورنمازیوں کو دھمکیاں دیں۔
مودی سرکار میں ہندو انتہاپسند منظم منصوبہ بندی سے مسلسل مساجد پرحملے کررہے ہیں۔ پولیس کی…
ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا،شیخ رشید
فائل:فوٹو
اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرکم اورکاروبار ٹھپ ہے ملک کمیشن خوروں کی منڈی اور چور چور بین الاقوامی نعرہ بن گیا ہے۔…
سوئس حکومت کابرقعہ پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ
فائل:فوٹو
سوئٹزرلینڈ حکومت نے ایک قانونی مسودہ پارلیمنٹ کو ارسال کیا ہے جس میں برقعہ پہننے پر ایک ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ برس چہرے کو ڈھانپنے سے متعلق ریفرنڈم ہوا جس کے بعد قانونی مسودہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں…
آزاد جموں و کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد،الیکشن شیڈول جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: آزاد جموں کشمیر میں اکتیس سال بعد بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کے لئے انتخابی شیڈول جاری ہوگیا ۔
آزاد جموں و کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا…
برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے 10 ملین پاوٴنڈ کی اضافی امداد کا…
فائل:فوٹو
اسلام آباد: برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے 10 ملین پاوٴنڈ کی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانیہ پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اضافی 10 ملین پاؤنڈ فراہم کرے گا۔ اس…
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سہ ملکی ٹی 20سیریز جیت لی
فائل :فوٹو
کرائسسٹ چرچ: سہ ملکی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئن بناگیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے…
پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 164 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
فوٹو : آئی سی سی ٹوئٹر
کرائسٹ چرچ : پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف 164 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے،2 اوور میں 19 رنز بنے ہیں، رضوان 10 اور بابراعظم 9 رنز پر کھیل رہے ہیں.
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل…
اسحاق ڈار کو ایک بار پھر امریکی ائرپورٹ پر ‘چور’ چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا
واشنگٹن : اسحاق ڈار کو ایک بار پھر امریکی ائرپورٹ پر 'چور' چور کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے جمعرات کو واشنگٹن کے ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نامعلوم مظاہرین آگئے.
رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرین اوور سیز پاکستانی…
ایف آئی اے کی ناقص پراسکیوشن اور تفتیش کا پول کھول کھل گیا،وزیراعظم کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری
فائل:فوٹو
لاہور: اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
اسپیشل سینٹرل جج اعجاز اعوان نے 31صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلہ میں ایف آئی اے کی ناقص…
سپریم کورٹ کاحمزہ شہباز کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کیخلاف نیب…
خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کی 2 مقدمات میں مستقل ضمانت منظور
فائل:فوٹو
اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 2 مقدمات میں مستقل ضمانت منظور کرلی۔
خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عدالت نے عمران خان کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض…