بزنس مین کی فراخ دلی ،لیونل میسی کے مداح کو فٹبال تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا

45 / 100

فوٹو:ٹویٹر

دبئی :دبئی میں مقیم بزنس مین نے بھارتی ریاست کیرالہ میں لیونل میسی کے مداح کو فٹبال کی تھیم والا گھر تحفے میں دیدیا ۔ برنس مین کی جانب سے گھر کا تحفہ دینے پر زبیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھر میں رہنا ایک خواب تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دو بیڈ روم والی رہائش گاہ نیلے اور سفید تھیم میں رنگی ہوئی ہے اور اس کی چھت پر فٹبال ہے جبکہ میسی کی جرسی کے ساتھ انکا شرٹ نمبر 10 بھی لکھا ہوا ہے۔

قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ کے دوران زبیر نوجوان نے مقبولیت حاصل کی تھی، حیران کن طور پر اس پرستار کو 1904 کے بعد سے کھیلے گئے ہر فیفا ورلڈکپ میچ کے تمام اعداد و شمار زبانی یاد ہیں، جس سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی ملی تھی۔

ورلڈکپ کے دوران بزنس مین نے زبیر کو قطر لے جانا چاہا لیکن انہوں نے اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پیشکش کو ٹھکرادیا تاہم دبئی کے رہائشی نے زبیر کے لیے کچھ کرنے اور اسے خصوصی تحفہ فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا تھا۔

ادھر برنس مین کی جانب سے گھر کا تحفہ دینے پر زبیر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گھر میں رہنا ایک خواب تھا۔

Comments are closed.