مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں،عفت عمر

45 / 100

 لاہور: پاکستانی اداکارہ عفت عمرکاکہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے سارے ٹرول مریم نواز کی خوبصورتی سے حسد کرتے ہیں مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں اور انہوں نے اس کیلئے کوئی فیشل سرجری نہیں کروائی۔

ایک انٹرویو میں اداکار نے ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ مریم نواز نے اپنے چہرے کی سرجری کروائی ہے۔

عفت عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سارے ٹرول مریم نواز کی خوبصورتی سے حسد کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں قسم کھا سکتی ہوں کہ مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہے اور انہوں نے کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔

عفت عمر نے مزید کہا کہ میرا تعلق شوبز سے ہے اور میں آپ کو بتاسکتی ہوں کہ کون اپنے چہرے اور جسم کے ساتھ سرجری کراتے ہیں۔

Comments are closed.