افغانستان میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے

46 / 100

فائل:فوٹو
کابل: افغانستان کے شہر ہرات میں خواتین کے لیے مخصوص 2 شاپنگ مالز کھل گئے جبکہ خواتین دکانداروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہرات میں خواتین کے لیے کھولے گئے 2 شاپنگ مالز میں دکان داراورخریدار خواتین ہیں۔ ان شاپنگ مالز میں فیملی کے بغیر مردوں کا داخلہ منع ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین دکانداروں کا 6 ماہ کا کرایہ بھی معاف کردیا گیا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص شاپنگ مالز میں تمام عمر کی خواتین اور لڑکیاں اپنا کام کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس قبل طالبان کو لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین پر مختلف پابندیاں عائد کرنے پر عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Comments are closed.