عمران خان کی گرفتاری، تحریک انصاف کے کارکنوں کی مزاحمت، پولیس کا لاٹھی چارج، زمان پارک میدان جنگ

50 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: عمران خان کی گرفتاری، تحریک انصاف کے کارکنوں کی مزاحمت، پولیس کا لاٹھی چارج، زمان پارک میدان جنگ بنا ہوا، متعدد کارکن اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے آگئے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ زمان پارکے موجود ہے.

پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کی بکتر بند گاڑی زمان پارک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی بھی آمد جاری ہے جبکہ ڈنڈا بردار کارکن بھی موقع پر موجود ہیں۔ دو افسروں نے گرفتاری کا نوٹس وصول کرانے کے لیے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں.

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس کی قیادت کر رہے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں.

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں جس کی تعمیل کے لیے زمان پارک آئے ہیں۔

پولیس کی طرف سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش پی ٹی آئی کارکنوں نے مزاحمت کی عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے پتھراؤ کے باعث پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی، پتھراؤ ہونے سے ڈی آئی جی اسلام آباد نفری کے ساتھ پیچھے ہٹ گئے۔

پولیس نےدوبارہ سے واٹر کینن، شیلنگ کا استعمال شروع کر دیا، فوری طور پر رینجرز کو طلب کر لیا گیا، اس دوران پولیس نے چاروں اطراف سے زمان پارک کو گھیر لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر آج ہی تعمیل کروائے جانے کا امکان ہے جس کیلئے پولیس کی نفری زمان پارک پہنچی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کے گھر کے باہر ہے۔ پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کی نفری زمان پارک پہنچی ہے، زمان پارک جاتے ہوئے پولیس کے دو افسران نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، پلے کارڈز کے اوپر نوٹس موصول کروانے کے حوالے سے تحریر موجود تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچے ہیں، پولیس کی بکتربند گاڑی زمان پارک پہنچا دی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ پولیس کے خلاف مزاحمت کے لئے پوزیشن سنبھال لی۔ انہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں اور شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

دوسری جانب سلام آباد پولیس کی لاہور آمد کے بعد سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

Comments are closed.