رضوان نہ چلے تو ملتان سلطانز نہ چلے، لاہور قلندرز کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست

53 / 100

لاہور: رضوان نہ چلے تو ملتان سلطانز نہ چلے، لاہور قلندرز کے ہاتھوں 21 رنز سے شکست، سیم بلنگز نے 35 بالز 54 رنز بنائے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیزن 8 کے 20ویں میچ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان کھیل کے آغاز میں ہی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے، وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے جبکہ عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قلندرز کے دیگر کھلاڑیوں میں مرزا طاہر بیگ نے 17، ڈیوڈ ویسے نے 15، سکندر رضا نے 14 جبکہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی نے 9، 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

ملتان سلطانز کے باؤلرز کی جانب سے کیرن پولارڈ، عباس آفریدی، احسان اللہ اور انور علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سمین گل ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرن پولارڈ 39 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے، محمد رضوان نے 30، شان مسعود نے نے 19 جبکہ اسامہ میر اور انور علی نے 17، 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کے باؤلرز میں سے راشد خان نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، حسین طلعت، سکندر رضا، حارث رؤف اور زمان خان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی

Comments are closed.