پی ایس ایل کا یکم مارچ سے پنڈی میزبان، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

50 / 100

فوٹو : فائل

راولپنڈی: پی ایس ایل کا یکم مارچ سے پنڈی میزبان، ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، راولپنڈی ٹریفک پولیس کی طرف سے پی ایس ایل ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں یکم تا 12 مارچ تک کرکٹ میچز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، سی ٹی او تیمور خان کے مطابق دوران پی ایس ایل ٹریفک پولیس کے 347 افسران و جوان ڈیوٹی انجام دینگے۔

سی ٹی او کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سات ڈی ایس پیز، 27 انسپکٹر، 206 ٹریفک وارڈنز اور107 ٹریفک اسسٹنٹ تعینات ہونگے

اسی طرح متبادل شاہراہوں پر ٹریفک روانی کے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، ٹیموں کی دوران روانگی اور واپسی مری روڈ فیض آباد تا ڈبل روڈ مکمل بند رہے گی.

ٹیموں کی آمد و روانگی کے دوران اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک فیض آباد سے بجانب ایکسپریس وےموڑی جائے گی، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو 6thروڈ سے سید پورروڈ کیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

دوران میچ اسٹیڈیم روڈ 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف بند ہو گی، اسلام آباد9thایونیو سے آنیوالی ٹریفک براستہ فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ سے متبادل راستوں سے راولپنڈی داخل ہوسکے گی۔

کرکٹ میچ کے دوران ڈبل روڈ 9th ایونیو اسلام آباد جانے والی ٹریفک براستہ فیض آباد اسلام آباد داخل ہو سکے گی، شائقین کرکٹ کی سہولت کےلئے 3جگہوں پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

پارکنگ سول ایویشن گراﺅنڈ ،شہباز شریف پارک نزد شاہین چوک اور گریجویٹ ڈگری کالج سیٹلایٹ ٹاﺅن میں کروائی جائے گی۔شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیم تک رسائی کےلئے شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی ٹریفک پولیس سے زیادہ شہریوں کے تعاون سے مشروط ہے، رہنمائی کےلئے شاہراہوں پر متبادل روٹس اور پارکنگ کے حوالے سے آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے جائیں گے.

ٹریفک پولیس کے آفیشل پیجز اور ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

Comments are closed.