اے کے این ایس کے صدر امجد چوھدری وعہدیداران کے اعزاز میں ربجا کا استقبالیہ

55 / 100

فوٹو : فیس بک 

 اسلام آباد: اے کے این ایس کے صدر امجد چوھدری وعہدیداران کے اعزاز میں ربجا کا استقبالیہ، راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن ربجا کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا. 

اے کے این ایس کے نومنتخب صدر امجد چوھدری سیکرٹری فنانس جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی ممبر ایگزئکٹو کمیٹی اعجاز کے اعزاز میں  تقریب سے پی ایف یو جے کے مرکزی صدر افضل بٹ نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا سیکرٹری خلیل احمد راجہ آر آئی یوجے کے صدر عابد عباسی ربجا کے صدر سردار شوکت محمود جنرل سیکرٹری مرتضی ملک اے پی پی ورکرز یونین کے صدر شہزاد چوھدری نے خطاب کیا. 

فنانس سیکرٹری این پی سی  نیئرعلی اے کے این ایس کے سابق صدر عامر محبوب فنانس سیکرٹری ربجا فیاض چوھدری نائب صدر ربجا شوکت علی ستی اے کے این ایس کے سیکرٹری فنانس جاوید اقبال ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید لقمان شاہ نے بھی اظہار خیال کیا. 

اے کے این ایس کے نومنتخب صدر امجد چوھدری اور انکی ساری کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ھوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ورکرز حقوق کے تحفظ کے لیئے صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے. 

 پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ ھماری مشترکہ ذمہ داری ھے جسکے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے. 

افضل بٹ نے کہا کہ اس وقت میڈیا جس مشکل دور سے گزر رھا ھے اس کیفیت میں  پاکستان بھر کی صحافی برادری کو اپنے حقوق اورمشترکہ اھداف کے حصول کے لیئے باھمی اتحاد کے ذریعے پی ایف یو جے کے جھنڈے تلے جدوجہد کو تیز کرنا ھو گا۔

نومنتخب صدر اے کے این ایس امجد چوھدری نے کہا کہ اے کے این ایس۔ پی ایف یو جے ۔نیشنل پریس کلب۔ ربجا اور آر آئی یوجے کے ساتھ ملکر میڈیا کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل کے لیئے نئے عزم کے ساتھ جدوجہد کریگی. 

انہوں نے استقبالیئے کے انعقاد پر ربجا کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا وہ خود ورکر کلاس سے ھیں۔ ھمیں مالک اور ورکر کا تصور ختم کرکہ میڈیا انڈسٹری کےاجتماعی مفاد کی خاطر ایک ساتھ چلنا ھوگا۔ھمارے چیلنجز ایک طرح کے ھیں ادارہ ھو گا تو صحافی اور میڈیا ورکر کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

 تقریب سے خطاب کرتے ھوئے نیشنل پریس کلب کے صدر انور رضا نے کہا کہ ھم خدمت پر یقین رکھتے ھیں میڈیا ٹاون فیس ٹو کے حوالے کافی پیش رفت ھوچکی ھے یہ صحافتی کمیونٹی کا دھرینہ خواب تھا جو بہت جلد شرمندہ تعبیر ھوگا. 

انہوں نے کہا کہ ھمارا جینا مرنا صحافی برادری کے ساتھ ھے انکے حقوق کے حصول کے لیئے کسی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے اعلان کیا کہ گذشتہ دوسال قبل نیشنل پریس کلب کی ممبر شب  نامعلوم کرکہ نکالے گے عامل صحافیوں کی نہ ممبر شب بحال کردی گئی ھے بلکہ انکو میڈیا فیس ٹو میں پلاٹ بھی دیئے جائیں گے. 

 انہوں نے کہا کہ اب نیشنل پریس کلب میں پسندوناپسند نہیں چلے گی منتخب باڈی نیشنل پریس کلب کے آئین میں حاصل اختیار کو صحافی برادری کے حق میں استعمال کریگی اور کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے کہا ربجا نے سردار شوکت محمود کی قیادت میں ھمیشہ صحافی برادری کے وسیع تر مفاد میں ھمارا ساتھ دیا. جس پر انکےشکرگزار ھیں۔

ربجا کے صدر سردار شوکت محمود نے کہا کہ صحافی برادری کے معاشی حقوق اور آذادی اظہار رائے پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے۔ربجا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیئے پی ایف یو جےاور دوسری صحافی تنظیموں سے ملکر ھراول دستے کا کر دار ادا کریگی۔

آر آئی یو جے کے نو منتخب صدر عابد عباسی نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کی موجودہ صورتحال اور ورکز کے مسائل ح پلائی ھوئی دیوار بنکر حالات کا مقابلہ کرنا ھے۔ربجا ھمارا دست وبازو ھے۔اور ھمیشہ جدوجہد میں ھمارے شانہ بشانہ رھی ھے۔

اے پی پی ورکرز یونین کے صدر شہزاد چوھدری نے کہاکہ ھم جدوجہد پر یقین رکھتے ھیں میڈیاورکرز اور صحافی ھماری اصل طاقت انکے معاشی حقوق اور دیگر مسائل کے لیئے پہلے بھی جدوجہد کی جدوجہد کا یہ لافانی سفر جاری وساری رھے گا ربجا جہد مسلسل کا نام ھے۔

نیشنل پریس کلب کے سیکرٹری خلیل راجہ نے کہا ھم نیک نیتی کے ساتھ صحافی برادری کے فوری حل طلب مسائل کے خاتمے کے لیئے کاوش کر رھے ھماری قیادت میڈیا ٹاون فیس ٹو کا دھرینہ مطالبہ پورا کرنے جارھی ھے. 

انہوں نے کہ ھمیں اپنی قیادت کی اخلاص مندی اور ورکرز کے حقوق کے حصول کے لیئے مسلسل جدوجہد کی وجہ سے کامیابیاں  مل رھی ھیں صحافی برادری کو اصل اور نقل کی پہچان کرکہ حقیقی قیادت کا ساتھ دینا ھوگا۔

 تقریب میں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں آر آئی یو جے کے سیکرٹری طارق ورک ھزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تیمور جدون سیکرٹری لقمان شاہ اے کے این ایس کے سابق صدر عامر محبوب چیئرمین ھزارہ جرنلسٹ وقار عباسی ایم ڈبلیو او کے صدر شیخ وحید  سینئر  صحافیوں مائرہ عمران خان بھی شریک ہوئیں. 

گلزار عامر بٹ ملک عثمان ۔مدثر چوھدری  شہزاد گلزار خان  مسعود حنیف سید خالد گردیزی ۔ ارشد یوسفزئی راجہ جاوید اظہر اسحاق  فیا ض خان شکیل پسوال اسد جعفری سردار نثار تبسم انور چوھدری راحیل نواز خالد چوھدری سردار وقار، ارشد تنولی۔جعفر علی بلتی  وقار چوھدری آصف نواز طاھر احمد کیانی بھی تقریب کا حصہ تھے. 

 تقریب کے اختتام پر اے کے این ایس کے نو منتخب صدر امجدچوھدری سیکرٹری فنانس جاوید اقبال سیکرٹری اطلاعات نثار کیانی اور ممبر ایگزیکٹو اعجاز خان کو ھار پہنائے گے اور گلدستے پیش کیئے گے۔

Comments are closed.