وزیرعظم کی اے پی سی کی دعوت پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

52 / 100

اسلام آباد: وزیرعظم کی اے پی سی کی دعوت پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں اے پی سی اچھا فیصلہ ہے لیکشن پہلے یہ طے تو کرلیں کہ اے پی سی میں کرنا کیاہے؟

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم پاکستان کے لیے ہی سب سے پہلے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور آل پارٹیز کانفرنس بلانا یقینناً اچھی کوشش ہو گی لیکن پہلے طے کریں چاہتے کیا ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اے پی سی بلا رہے ہیں اور دوسری طرف ہر دن ہمیں ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ ایک طرف کہتے ہیں ساتھ بیٹھیں اور دوسری طرف الزامات لگاتے ہیں تاہم اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی ہے تو اس پر مشاورت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آئین شکنی کی جا رہی ہے اور گورنر الیکشن کی تاریخ دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ نگران سیٹ اپ ہم پر تشدد کرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا پہلے کسی وکیل کو بلا کر اس سے مشورہ کر لیں۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ صدر عارف علوی سپریم کمانڈر اور پارلیمان کا حصہ بھی ہیں اور انہوں نے سیاسی استحکام کی بھرپور کوشش بھی کی ہے۔ صدر سے درخواست کی ہے آئین شکنی ہو رہی ہے تو اپنا کردار کریں اور حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو نشاندہی کریں۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے واضح کیا کہ یہ ادارے ہمارے ہیں اور ہم ہرگز انہیں متنازع نہیں بنائیں گے تاہم ماضی میں سیاست میں مداخلت ہوئی جس سے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔

Comments are closed.