حکومت نے توشہ خانہ کا شور مچا کر عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، 35 روپے مہنگا

51 / 100

اسلام آباد: حکومت نے توشہ خانہ کا شور مچا کر عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا، 35 روپے مہنگا ہونے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی. 

شہبازشریف کی قیادت میں 13 جماعتوں کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، پٹرول میں 50 روپے تک اضافے کی خبریں سامنے آ رہی تھی جس میں کوئی حقیقت نہیں. 

انھوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے تجویز پیش کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے بڑھ گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے مقرر، کیروسن آئل کی نئی قیمت189روپے83پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے. 

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت187روپے، جبکہ پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے. 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج بروز اتوار 29 جنوری صبح 11 بجے سے ہوگا۔

Comments are closed.