چیف جسٹس فواد چوہدری کے آئینی حقوق کو تحفظ دیں، عمران خان کا خط

52 / 100

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا چیف جسٹس آف پاکستان کو خط، چیف جسٹس فواد چوہدری کے آئینی حقوق کو تحفظ دیں، عمران خان کا خط.

عمران خان نے خط میں دوران حراست سینئیر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کے آئینی حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے.

عمران خان نے خط میں دوران حراست سینیٹر اعظم سواتی اور ڈکٹر شہباز گل سے پیش آنے والے پرتشدد اور غیرانسانی سلوک کا حوالہ دیا.

چیف جسٹس آف پاکستان کو آئین کے کسٹوڈین کے طور پر زیر حراست افراد کے عزت اور وقار کے تحفظ کی اپیل.

زیر حراست افراد پر تشدد یا عزت و وقار کے خلاف اقدامات آئین کے آرٹیکل 9 , 10A اور 14 کی خلاف ورزی ہیں –

چیف جسٹس وکیل کو دہشتگردوں کی طرح اٹھانے کا از خود نوٹس لیں

دوسری طرف فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف ازخود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس کے نام ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بھی ایک لکھا ہے.

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ خط سپریم کورٹ کا ایک وکیل اس وکیل کیلئے لکھ رہا ہے جسے لاہور سے اٹھایا گیا، فواد چوہدری کو ایسے گرفتار کیا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کیا جاتا ہے.

فواد چوہدری ہتھکڑیاں پہنانے، گرفتاری اور حراست میں رکھنے کے واقعہ پر وکلاء برادری نے تشویش کا اظہار کیا،لیکن ایسی صورتحال میں ریاست کے طاقت ور حلقوں نے کوئی ایکشن نہ لیا.

انھوں نے لکھا کہ فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کے بعد دوبارہ ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کرنا قابل افسوس ہے.

Comments are closed.