چوہدری پرویز الٰہی کا ڈرائیور اور گن مین گرفتار، شراب برآمد

54 / 100

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلٰی اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی کا ڈرائیور اور گن مین گرفتار، شراب برآمد، اسلام آباد سے شراب کی بوتلیں لے جاتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گن مین اور ڈرائیور چوہدری پرویز الہی کی ہدایات کے مطابق لاہور سے پیسوں بھرا لفافہ پنجاب ہاؤس کے ملازم فہیم مرزا کو دینے اور اس سے بریف کیس میں بند شراب کی بوتلیں لینے آئے تھے۔

مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں دونوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کے فہیم اور ارشاد نامی شخص جو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہے.

یہ بھی بطور فرنٹ مین چوہدری پرویز الہی کے لیے پیسوں کے لین دین میں ملوث ہیں اور پرویز الئی صاحب کیلےF-8/3میں واقع انکی نجی رہائش گاہ پر پرائویٹ پارٹیز کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

مزید انکشاف میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عاصم چیمہ نامی شخس جو کہ پنجاب اسمبلی میں ملازم ہے چوہدری پرویز الٰہی کے لیے لاہور میں نجی محفلوں کا انتظام کرتا ہے اوریہ شراب اسلام آباد سے اسی مقصد کے لئےمنگوائی گئی تھی۔

Comments are closed.