چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیاگیا

54 / 100

 لاہور: چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیاگیا، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چمیہ کی بھی عہدیدے سے محروم کردیئے گئے۔

مسلم لیگ (ق) کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے دونوں عہدیدارو ں پر عدم اعتماد کااظہار کیاگیا ہے۔

 اجلاس میں چودھری وجاہت حسین کو مسلم لیگ (ق) کا بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں چودھری پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق) پنجاب کا بلامقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا، وہ پہلے بھی مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر ہی تھے۔

مسلم لیگ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عہدوں پر انتخاب بلامقابلہ ہوا،اجلاس میں پنجاب ،کے پی ،بلوچستان  اور سندھ کے پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مرکزی اور آزادکشمیر سے مسلم لیگ (ق) کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔ علاوہ ازیں سابق ارکان اسمبلی ،ٹکٹ ہولڈرز اور سینیٹربھی اجلاس میں موجود تھے۔

Comments are closed.