پارلیمنٹ کی عمارت کو اسپیکرقومی اسمبلی نے3 دن کےلئے بند کروا دیا

Pakistani Rangers cordon off the Parliament during an ongoing protest by followers of Imran Khan and Tahir-ul-Qadri in Islamabad on August 27, 2014. Pakistan's embattled prime minister said August 27 he would not cave in to protests demanding his resignation, striking a defiant note in his first major speech since the crisis erupted two weeks ago. Thousands of Khan's and Qadri's followers have been camped outside parliament since August 15 demanding Sharif quit, claiming the election which swept him to power last year was rigged. AFP PHOTO/Farooq NAEEM
53 / 100

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی عمارت کو اسپیکرقومی اسمبلی نے3 دن کےلئے بند کروا دیا، بتایاگیا ہے کہ چند مقامات پر ہونے والی سپارکنگ سے شارٹ سرکٹ کے خطرے کے پیش نظر عمارت بند کی گئی۔

بتایا گیاہے کہ اتوار کے روز پارلیمنٹ کی عمارت میں چند مقامات پر سپارکنگ ہوئی اور عمارت میں بجلی ، آڈیو اور ویڈیو آلات کی تاریں کٹی پائی گئیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیکریٹریز کو مسئلے کے فوری اورموثر حل کی ہدایت کی۔

صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کی عمارت کو تین دن کے لئے بند کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے دفاتر مکمل بند رہیں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر عمارت کو فوری طور پر سیل کر کے کر وائرنگ کو محفوظ بنایا جائے گا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق سپارنگ کے واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم احتیاطی طور پر تمام بلڈنگ کا معائنہ کیا جائیگا اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام دفاتر کی چیکنگ کی جائے گی۔

پارلیمنٹ بند ہونے کے باعث آج ہونے والا سینیٹ اجلاس بھی جمعرات دن گیارہ بجے تک موخر کر دیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ہدایات کے مطابق اجلاس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments are closed.