ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے،فوادچوہدری

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہناہے کہ احتساب عوام کا حق ہے 22 کروڑ کا ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے نہیں چلایا جاسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی ہے، ملک کو عوام کی خواہشوں کے تابع کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت لانا اور ملک میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو محدود کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ احتساب عوام کا حق ہے، ملک بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں سے چلانا ممکن نہیں ہے۔

Comments are closed.