سمری گورنر کو موصول، دستخط نہ بھی کئے تو اسمبلی 48 گھنٹے میں ٹوٹ جائے گی

51 / 100

لاہور : پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری گورنر کو موصول، دستخط نہ بھی کئے تو اسمبلی 48 گھنٹے میں ٹوٹ جائے گی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہتے ہیں اسمبلی توڑی تو بوجھل دی سے یہ کروں گا.

یہ سمری وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں اور سمری گورنر کو بھجوا ئی ہے.

سمری پر دستخط سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مرکزی قیادت نے اسمبلی فوری تحلیل کرنے کی رائے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان کی اجلاس کے بعد ملاقات ہوئی جس میں اسمبلی توڑنےکاحتمی فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی.

ان کا کہنا ہے کہ گورنراسمبلی تحلیل نہیں کرتےتو 48 گھنٹے میں اسمبلی خود تحلیل ہوجائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم مسلم لیگ ق، پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نگران حکومت کے قیام کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو خط لکھنے جا رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسی طرح سے ہم خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کریں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آنا چاہیے، اسپیکرکوبھی کہہ رہے ہیں ہمارے استعفےقبول کریں

Comments are closed.