پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کامعاملہ، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

45 / 100

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان نے پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کاروائی کا آغاز کیا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔

درخواست میں عدالت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل کرنے اورحتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

Comments are closed.