اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن متحرک، سامان کی ترسیل شروع

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کےلئے الیکشن کمیشن متحرک، سامان کی ترسیل شروع ہوگئی ، سرکلر کے زریعےریٹرننگ آفیسرز سے نمائندوں کی فہرستیں مانگ لیں۔

الیکشن کمیشن سے گزشتہ روز جاری سرکلر میں اسلام آباد کے تمام ریٹرننگ آفیسرز سے ٹاسک تفویض کیا گیا جس میں سہرفہرست امیدواروں کی فہرستیں تھیں تاکہ اس کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی ممکن بنائی جاسکے۔

الیکشن کمیشن سے ہدایت ملنے کے بعد انتخابات کےلئے سامان کی ترسیل کاکام شروع کردیاگیاہے ۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو بھی ریٹرننگ آفیسرز نے امیدواروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کاکام جاری رکھا تاہم یہ کام مکمل ہونے کے بعد بیلٹ پیپرز کی تعداد اور چھپائی کا فیصلہ ہوگا۔

ریٹرننگ آفیسرز سے یونین کونسلزاوروارڈ کونسلز سے بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں اور کورٹ کیسز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آراوز کو واضح ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپرز تیاری کے بعد پولنگ تک کے وقت میں بیلٹ پیپرز کو محفوظ جگہ پر رکھا جائے تاکہ ان تک کسی کی رسائی ممکن نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کرنے کے بعد دفاعی پوزیشن میں آگیاہے اور اس بات کاامکان موجود ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ تاریخ کا تعین کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کئے واپس کرنے سے قانون سازی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہونے سے انتخابات کےلئے کام میں تیزی آئی ہے۔

اس بات کا امکان ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت میں سماعت کے دوران رواں ہفتے ہی کی کوئی تاریخ پولنگ کےلئے دے دے گا، کیونکہ حکومت کی قانون سازی کے کام میں سقم موجود ہیں۔

Comments are closed.