معاون خصوصی شمائلہ افتخار سے سماجی شخصیت راجہ اصغر کی ملاقات

54 / 100

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کی معاون خصوصی شمائلہ افتخار سے سماجی شخصیت راجہ اصغر کی ملاقات ہوئی ہے، شمائلہ افتخارکے آفس میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی مسائل پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پرراجہ محمد اصغر نے مس شمائلہ افتخارکو وزیراعظم آزادکشمیر کی معاون خصوصی برائے ویمن سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ تعیناتی پرکہا کہ مظفرآباد کی تعمیر وترقی کے لئے ان کا آگے آنا اچھی پیش رفت ہے۔

راجہ اصغر نے مس شمائلہ افتخارکو وزیراعظم آزادکشمیر کی معاون خصوصی برائے ویمن سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ امپاورمنٹ تعیناتی پر مبارکبا د پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوٴں کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مس شمائلہ افتخارعلاقہ کی خواتین کی ترقی،لڑکیوں کی تعلیم سمیت خواتین کو بااختیار بنانے اوران کودرپیش تمام مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گی۔

راجہ اصغر نے مس شمائلہ افتخار کو راجہ احسان الحق کی جانب سے یونین کونسل کچیلی وارڈ بلاں سے ممبر وارڈ کے لیے کاغذات نامزدگی کرانے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انھوں نےان سے درخواست کی کہ وہ کھاوڑہ میں ہمارے امیدوار کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم میں شامل ہوں ۔ہمارے امیدوار کی کامیابی کے لئے انتخابی مہم کاحصہ بنیں۔

Comments are closed.