مریم نوازلندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچ گئیں، والد نواز شریف سے ملاقات

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

لندن: مریم نوازلندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچ گئیں، والد نواز شریف سے ملاقات، گھر کے باہر لیگی کارکنوں نے لیگی رہنما کااستقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن پہنچ کروالد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے۔

تصویر میں باپ بیٹی کے گلے ملنے کے جذباتی مناظر ہیں، دونوں کے درمیان تین سال بعد ملاقات ہوئی ہے آخری بار مریم نوازبیمار والدہ کو چھوڑ کر پاکستان آئی تھیں۔

مریم نواز نے پاکستان سے روانگی سےقبل کہا تھا کہ وہ اپنے والد نواز شریف سے ملنے کیلئے بے چین ہیں، وہ بدھ کو پاکستان سے روانہ ہوئی تھیں۔

مریم نوازکے شوہر کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں اوربتایا گیاہے کہ مریم نواز شریف ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی۔

مریم نواز کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر لیگی کارکنوں  نے  مریم نواز کا والہانہ استقبال کیا، جب کہ اس سے قبل ہیتھرو ائر پورٹ پر بد مزگی بھی ہوئی۔ ۔

مریم نواز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دل سے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ،آپ سب کام چھوڑ کر میرے استقبال کے لیے آئے،  بہت ، بہت شکریہ۔

اس سے قبل ایون فیلڈ کے باہر رش کے باعث مریم نواز میڈیا سے گفتگو نہ کرسکیں اور رہائش گاہ کے اندر چلی گئیں۔

Comments are closed.