حکمران اتحاد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا توڑ کر لیا ؟

52 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: حکمران اتحاد نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا توڑ کر لیا ؟ جو مرضی ہو جائے لانگ مارچ شرکا کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، حکومتی اتحادیوں کا اجلاس میں متفقہ فیصلہ۔

وزیراعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے متوقع لانگ مارچ سے متعلق پیش بندی کی گئی ،اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی حکومت کے ممبران پر مشتمل 2 کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔

ایک کمیٹی پارٹی ترجمانوں اور دوسری قانونی ماہرین پر مشتمل ہوگی۔ ترجمانوں کی کمیٹی میں ہر جماعت سے ایک ایک رکن شامل کیا جائیگا، ترجمانوں کی کمیٹی عمران خان کے بیانیہ کے خلاف اپنا بیانیہ عوام تک پہنچانے کی ذمہ دار ہوگی۔

دوسری قانونی کمیٹی اتحادی ہے جو کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے درمیان قانونی امور پر لائحہ عمل کی ذمہ دار ہو گی، اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور کہا لانگ مارچ سے نمٹنے کےلئے ہماری تیاری مکمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی اجلاس کے دوران فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ڈالرز کے مقابلے میں روپے کی قدر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادیوں نے وزیر خزانہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی، ڈالرز کے نیچے آنے سے حکومتی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔

اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے سیلاب کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ وفاقی و سندھ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق بھی ارکان کو آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے وزیر خارجہ سے رابطے بارے بھی آگاہ کیا، سابق صدر کی صحت و سلامتی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی بلوچستان، خیبرپختونخوا کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض ارکان نے اس بات پر تشویش کا بھی اظہار کیا کہ اسلام آباد کے چاروں اطراف پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور لانگ مارچ کو داخل ہونے سے روکنے کےلئے مشکلات ہوں گی۔

Comments are closed.